Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شیروں سے سرگوشی کرنیوالے کی یاری

کروگر ،جنوبی افریقہ..... جنوبی افریقہ میں شیروں کی دیکھ بھال کےلئے جگہ جگہ بنائے گئے مخصوص علاقے میں شیروں کے رہن سہن اور آرام کا خیال رکھنے والے کیون رچرڈسن ان خطرناک جانوروں سے دوستی اور گپ شپ کےلئے مشہور رہے ہیں ۔اکثر انہیں شیروں کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دےکھا گیا ہے اور جب وہ شیروں کو کچھ کہتے ہیں تو شیر بھی بڑی توجہ سے ان کی بات سنتے نظر آتے ہیں اسی وجہ سے دےکھنے والوں کی نظر میں وہ بھی شیروں کی طرح عجیب و غریب ہیں ۔ اب ایک عرصہ تک شیروں کی دیکھ بھال کے انتظامات کرنے کے بعد انہوں نے ان وحشی جانوروں سے اپنی دوستی مزید بڑھا دی ہے اور اب وہ اکثر شیروں کے ساتھ گلے ملتے ، چہل قدمی کرتے ، دوڑتے اور یوں اچھلتے کودتے نظر آتے ہیں ۔دوڑ دھوپ کے بعد تھک جانےوالے شیر آرام کرنے کےلئے اپنے اس ہمدرد رچرڈسن کی گود میں اسی طرح سر رکھ دیتے ہیں جس طرح بچے کھیل کود کے بعد آرام کےلئے ماﺅں کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ۔رچرڈ سن کو شیروں وغیرہ سے اتنی دوستی ہے کہ وہ عام لوگوں کو شیر رکھنے کی اجازت کےخلاف ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی شیر کا جتنا بھی خیال رکھے شیر ان کے پاس جاکر قیدی بن جاتا ہے اور یہی چیز ان کے فطری تقاضوں کے خلاف ہے ۔ لوگ بڑے شوق سے شیروں کے بچے پالنے کے نام پر لے جاتے ہیں مگر آخر کار وہ اس شیر کو ہلاک کردےتے ہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 1300ہیکٹر رقبے والی زمین پر جن شیروں کو پالتے ہیں انہیں مردہ جانور نہیں کھلاتے اور نہ ہی اس کےلئے عطیات لےتے ہیں ۔ وہ چھوٹا موٹا کاروبار کر کے جو آمدنی ہوتی ہے اسے شیروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر دےتے ہیں ۔

شیئر: