Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

پھول کا 14فٹ بلند پودا

لندن ..... برطانیہ میں ان دنوں پھول کا ایک ایسا بلند و بالا پودا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس کی اونچائی14فٹ بتائی جاتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پودا ایکیئم کے نام سے جانا جاتا ہے جس نے محض 2سال قبل اپنے مکان کے عقبہ باغےچے میں اس کا بیج لگایا تھا تاہم اس وقت انہیں یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ جو پودا لگانے جا رہے ہیں وہ ملک کا ریکارڈ ساز پودا معلوم ہوگا۔ انہیں اس بات کی بھی توقع نہیں تھی کہ اس کے بڑھنے کی رفتار غیر معمولی طور پر زےادہ ہو گی ۔ اسے لگانے کا سہرا 68سالہ فلپ نامی شخص کے سر ہے جو دن بھر اس پودے کی دےکھ بھال میں لگا رہتا ہے ۔ واضح ہو کہ یہ پودا یونہی نہیں بڑھا بلکہ اسے دن بھر پانی دینا پڑتا ہے ۔ اسکے بڑھنے میں مسٹر فلپ کے گھرےلونسخے کا بھی ہاتھ جو انہوں نے مختلف چیزیں ملا کر کھاد کے طورپر استعمال کی ہیں ۔ یہ پودا بالعموم کناری جزےرے میں پایا جاتا ہے ۔

شیئر: