Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام باب الفتح کے مینارے پر سنہرے ہلال کی تنصیب 

مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں باب الفتح کے مینارے پر سنہرے رنگ کا ہلال نصب کیا گیا ہے۔ 
حرمین شریفین  کی نگہداشت کرنے والے ادارے نے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں جس میں بتایا گیا کہ مینارے عموما اسلامی فن تعمیر اور خصوصا مسجد الحرام کے قابل دید مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔ 
مسجد الحرام میں تیرہ مینارے ہیں۔ ہر مینارے پر سنہرے رنگ کا ہلال نصب ہے۔ 
 مسجد الحرام کے میناروں میں نصب کیے جانے والے سنہرے ہلال کاربن فائبر سے تیار کردہ ہیں جسے مضبوط مانا جاتا ہے۔ اس میں موسمیاتی اثرات کو برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ہلال پر سنہرے رنگ کا  پانی چڑھا ہوا ہے۔ سنہرا رنگ ہلال کے حسن اور اس کی چمک دمک کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
ہلال کا اندرونی ڈھانچے معیاری فولاد سے تیار کردہ ہے۔ 
باب الفتح کے مینارے میں نصب کیے جانے والا ہلال آخری ہے۔ مینارہ 130 میٹر سے زیادہ اونچا ہے جبکہ ہلال کی اونچائی 9 میٹر کے لگ بھگ ہے اور اس کا سٹینڈ دو میٹر چوڑا ہے۔ 

شیئر: