Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ریاض:گوشت اور مچھلیوں کے نرخوں میں اضافہ

  ریاض ..... ریاض ریجن میں گوشت اور مچھلیوں کے نرخ رمضان المبارک کے دوران 35فیصد بڑھ گئے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ خلیج کے دیگر ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی گوشت اور مچھلیوں سمیت تمام غذائی اشیاءکے نرخوں کو کنٹرول کیا جائے۔ ریاض کے المرکب محلے میںسکونت پذیر ایک شہری نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ بچھڑے کا گوشت ایک کلو ان دنوں 37ریال میں فروخت ہورہا ہے۔ رمضان سے قبل 20ریال میں بیچا جارہا تھا۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ رمضان کے آخر تک اسکی قیمت 40ریال تک پہنچ جائیگی۔ ماہ مبارک کے دوران سموسے اور مختلف قسم کے کھانوں مثلاً محشی وغیرہ میں گوشت کی ضرورت کے پیش نظر گوشت کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ مچھلیوں کے نرخو ں میں بھی 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ریستورانوں، ہوٹلوں اور عام شہریوں کی جانب سے مچھلی کی طلب بڑھی ہوئی ہے۔ ایک کارکن اسماعیل ابراہیم نے کہا کہ مچھلی کے نرخ نوعیت اور معیار کے حوالے سے کم اور زیادہ ہورہے ہیں۔ مثال کے طور پر سرخ مچھلی ایک کلو 50ریال، شعو ر 25ریال، جدہ کی ناجل 100ریال، دمام کی ناجل 50ریال، کنعد مچھلی 60ریال حرید 30ریال، بیاض 30ریال میں دستیاب ہے۔

شیئر: