پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جب راتوں رات وادی کیلاش کے ایک شخص کے گودام سے 200 لیٹر دیسی شراب نامعلوم افراد لے اڑے۔
یہ واقعہ اتوار کو بریر گاؤں میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں
-
چترال: وادی کیلاش کی ’سب سے طویل العمر‘ خاتون انتقال کر گئیںNode ID: 707131
-
کیلاش قبیلے کی پہلی خاتون کرکٹر آسٹریلین کلب کی کپتان بن گئیںNode ID: 803266
متاثرہ شہری فضل اعظم نے کہا ہے کہ کیلاش فیسٹول چوموس کے لیے انگور سے مقامی مشروب ( شراب) تیار کی تھی جو اب اپنی جگہ موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ گاؤں میں ہر جگہ ملزمان کی تلاش جاری ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔‘
’اگر ملوث افراد نے 10 دنوں کے اندر شراب واپس کر کے معافی نہ مانگی تو قبیلے والے مل کر اسے بددعا دیں گے جبکہ دیگر کارروائی بھی کی جائے گی۔‘
مقامی نوجوان عجب کالاش نے اردو نیوز کو بتایا کہ شراب کالاش قبیلے کی ثقافت کا اہم حصہ ہے جس کا استعمال مختلف رسومات کی ادائیگی کے دوران مقامی باشندے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’کیلاش میں ہونے والے فیسٹول سے قبل شراب سٹور کرکے رکھی جاتی ہے۔‘
