Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

حائل ریجن میں عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو، چھ خواتین گرفتار

جھگڑے میں ملوث خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں پولیس نے چھ خواتین کو ایک عوامی مقام پر جھگڑے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے حائل پولیس کے سرکاری ترجمان کے حوالے سے بتایا ’عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی، نشاندہی کے بعد قانونی اقدامات کیے گئے‘۔

شیئر: