Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس دیدیا

اسلام آباد.. سپریم کورٹ نے ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان پر توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا ۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ۔ نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیا تھا۔ نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے یوم تکبیر پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے گی۔انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔

 

شیئر: