Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

سعودی شہری نے سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچا لیا

مقامی خاندان کو سیلاب سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے (فوٹو: سکرین گریب)

 

سعودی عرب کے باحہ ریجن کی المخواۃ کمشنری میں ایک سعودی شہری نے سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچالیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مقامی شہری ہیوی لوڈر وہیکل لے کر سیلاب میں محصور خاندان کی کار کے قریب پہنچا اورخاندان کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔ 
سعودی شہری نے ہیوی لوڈرکو کار کے آگے کھڑا کردیا تاکہ گاڑی کو سیلابی ریلے میں بہنے سے روکا جاسکے۔ 
مقامی خاندان کو سیلاب سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
 خاندان کے تمام افراد محفوظ جگہ منتقل ہونے پر سعودی شہری کو دعائیں دیتے سنے جاسکتے ہیں۔ 
 سعودی شہری دفاع نے متنبہ کیا ہے کہ ’سیلاب کے دوران گھاٹی یا وادی عبور کرنا خلاف قانون ہے اس پر دس ہزار ریال کا جرمانہ ہے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے ’سیلابی ریلے، وادیوں یا جھیلوں میں تیراکی کا شوق نہ کیا جائے خصوصا بارش کے دوران اس سے گریز کیا جائے‘۔

شیئر: