Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر فرانسیسی اور ایرانی ہم منصب سے گفتگو

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی صورتحال پر فرانس اور ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ گفتگو کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرخان نے اپنے فرانسیسی اور ایرانی  ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
فیصل بن فرحان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کیتھرائن کولونا کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرار داد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین عامر عبد الہیان کے ساتھ گفتکو میں عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں سیز فائر کروانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے تیز ہوتے ہوئے ملٹری آپریشن کے تناظر میں سویلین کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

شیئر: