Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

الفاخریہ تاریخی محل اسلامی طرز تعمیر کا شاہکار

الفاخریہ محل الاحسا کے نخلستان کے وسط میں واقع ہے (فوٹو: العربیہ)
 سعودی تعمیر و تاریخ کے ماہر عبداللہ الشایب نے  کہا ہے کہ ’الفاخریہ تاریخی محل اسلامی طرز تعمیر کی عکاس اہم عمارتوں میں سے ایک ہے‘۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’الفاخریہ محل الاحسا کے نخلستان کے وسط میں واقع ہے۔ اس کا بیرونی دالان اور عمارت کے مختلف حصے اسلامی طرز تعمیر کے آئینہ دار ہیں‘۔
عبداللہ الشایب کے مطابق ’اسلامی طرز تعمیر میں دلچسپی رکھنے والے الفاخریہ محل کے طرز تعمیر اور اس میں استعمال ہونے والے تعمیراتی سامان اور اس کے نقش و نگار سے فائدہ اٹھا رہے ہیں‘۔
 ’ محل کی چھتیں صندل کی لکڑی سے بنی ہوئی تھیں اور یہ اسلامی تعمیر کی شناخت رکھنے والی شاہکار عمارتوں میں سے ایک ہے‘۔ 

شیئر: