نئی دہلی۔۔۔۔آپ پارٹی حکومت سے برطرف وزیر کپل مشرا کو بدھ کو پارٹی کے اہلکار وںنے زدوکوب کیا جس کے بعد انہیں دہلی اسمبلی سے مارشل کے ذریعے نکال باہر کردیا گیا۔بعد میں کپل شرما نے کہا کہ ’’آپ ‘‘کے ارکان اسمبلی نے مجھے لاتیں اور گھونسے مارے۔اسمبلی کا اجلاس گڈز اینڈ سروسز ٹیکس( جی اسی ٹی) پر تبادلہ خیال کیلئے بلایا گیا تھا کہ اس دوران آپ پارٹی کے ارکان اسمبلی نے مشرا پر گھونسے برسانا شروع کردیئے حتیٰ کہ ایک نے ان کا گلہ بھی گھونٹنے کی کوشش کی۔اپوزیشن کے ارکان نے کپل مشرا کو بچانے کی کوشش کی تو دونوں گروپوںمیں لڑائی شروع ہوگئی۔اسمبلی میں جب یہ ڈرامہ جاری تھا تو اس دوران کپل شرما کو مارشل کے ذریعے باہر نکلوا دیا گیا۔ کپل مشرا نے کہا کہ مجھے تو ایوان میں بولنے تک کا موقع نہیں دیا گیا اس لئے میں نے مطالبہ کیا تھا کہ رام لیلا میدان میں خصوصی اجلاس بلایا جائے۔ اسی دوران ’’آپ‘‘کے ارکان اسمبلی مجھ پر ٹوٹ پڑے، مجھے دھکے دیئے گئے ، سینے پر گھونسے مارے گئے جبکہ کچھ نے مجھے لاتیں ماریں۔ واضح رہے کہ مشرا نے ’’آپ ‘‘پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال پر پارٹی کے سینیئر رہنما ستیندر جین سے 2کروڑ روپے کی رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔