Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026
اتوار ، 10 مئی ، 2026 | Sunday , May   10, 2026

ریاض: دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کے شبہ میں 5شہری گرفتار

ریاض... سعودی سیکیورٹی فورس نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کے شبہ میں5شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری رمضان المبارک کے پہلے دو دنوں کے دوران ہوئی۔ گرفتار شدگان پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ محکمہ خفیہ کی جیل کی ویب سائٹ ”تواصل“ میں جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم رمضان کے دوران دو شہری گرفتار ہوئے تھے جبکہ رمضان المبارکے کے دوسرے دن 3شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان کے ساتھ تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ خفیہ کی جیل میں قیدیوں کی تعداد5131ہوگئی ہے۔ 

شیئر: