Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
تازہ ترین

ملزموں کے گھروں کی تفتیش کے لئے 6شرائط کی پابندی ضروری

جدہ.... سعودی قوانین نے ملزموں کے مکانات کی تفتیش کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروںکو 6شرائط کا پابند بنایا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے کسی بھی جرم میں ملوث ملزمان کے گھروں کی تفتیش کے لئے ان شرائط کی پابندی کریں گے۔ ضوابط کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ ملزموں کے گھروں سے تفتیش کے دوران ضبط ہونے والی اشیاءپر نشان لگایا جائے گا۔ برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولیاں ضبط کی جائیں گی اور دھماکہ خیز مواد کے ماہرین کو ضبط شدہ مواد دکھایا جائے گا۔ ملزم کے گھر سے ضبط ہونے والی رقوم صحیح طرح سے گنی جائے گی ، اسے ضبط کیا جائے گا اور اسے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ضبط ہونے والی دستاویزات ماہرین کو دکھائی جائیں گی۔ ضبط شدہ مواد میں کسی قسم کا تصرف نہیں کیا جائے گا۔ گھر کی تفتیش سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ اداروں سے اجازت لینی ہوگی۔ دوسری طرف قانونی امور کے ماہرنواف النباتی نے بتایا کہ ملزم اگر قید کیاجائے اور بعد میں اسے عدالت میں بری کردیا جائے تو اسے اختیار ہوگا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے خلاف کیس کر سکتا ہے۔ 

شیئر: