سعودی گیمز 2023 کا مشعل طائف پہنچ گیا
جمعرات 26 اکتوبر 2023 9:59
’مشعل کو لے کر شہر کے معروف، تاریخی اور پبلک مقامات کا چکر لگایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف کے کمشنر شہزادہ سعود بن نہار بن سعود نے سعودی گیمز 2023 کا مشعل وصول کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گیمز کا مشعل جدہ سے طائف پہنچا ہے۔
سعودی گیمز کا مشعل لے کر طائف کے کنگ فہد سپورٹس سٹی لے جایا جائے گا جہاں شہر کے تمام کھلاڑیوں کے علاوہ عام افراد کے لیے خصوصی تقریب ہوگی۔
بعد ازاں مشعل کو لے کر شہر کے معروف، تاریخی اور پبلک مقامات کا چکر لگایا جائے گا۔
طائف کمشنر کے دفتر سے معروف کھلاڑیوں نے مشعل وصول کیا اور ایک دوسرے کے حوالے کرتے رہے۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز 2023 ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا جس کا انعقاد اگلے ماہ ریاض میں ہونے والا ہے۔