Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

شمالی حدود ریجن کی طریف کمشنری میں بارش اور ژالہ باری

 ژالہ باری کے مناظر کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں( فوٹو: العربیہ) 
سعودی عرب کے شمالی حدود ریجن کی طریف کمشنری میں موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق طریف کمشنری کی شاہراہوں اور اندرونی علاقوں میں ژالہ باری کے مناظرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 
 شہری اور مقیم غیرملکی ژالہ باری کے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔ 
طریف میں بارش، سیلاب اور ژالہ باری نے پورا ماحول تبدیل کردیا ہے۔ 
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اس سے قبل بدھ کو شمالی حدود ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

شیئر: