Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پاکستانی سفارتی عملے کی رہائش کو نقصان پہنچا،دفترخارجہ

  نئی دہلی /اسلام آباد ...پاکستا نی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کابل دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کی رہائش کو نقصان پہنچا۔عملے کے کچھ ارکان زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ایسے حملوں سے ہونے والے دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہے۔پاکستانی حکومت اور عوام افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ دریں اثناء ہندوستانی وزیر خارجہ ششما سوراج نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ دھماکے میں ہندوستانی سفارتی عملہ محفوظ رہا۔
 

 

شیئر: