قطری حکام کے ساتھ آج کویت میں اہم اجلاس ہوگا
کویت: قطر ی حکام کے ساتھ آج کویت اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ ریاض کانفرنس کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے بعد خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان ہونے والے تنازعہ کے حل کے لئے کویتی حکام قطر کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کویتی حکام قطر کے سامنے 5مطالبات رکھیں گے۔ پہلا یہ کہ قطر جی سی سی ممالک کے اتحاد ویکجہتی کی پابندی کرے۔ ریاض 2014کے معاہدے کی پاسداری کرے۔ مخالف میڈیا کو حد میں رکھے۔ اپنے قول اور عمل میں تطابق پیدا کرے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ پڑوسی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بازرہے اور اشتعال دلانے کی کوششوں سے رک جائے۔