Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات کے صدر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات 

غزہ کے متاثر شہریوں کو امداد کی فراہمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارا ت کے صدر شیخ محمد بن زاید  آل نہیان سے منگل کو ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
 غزہ کے بحران کے باعث متاثر شہریوں کی انسانی ضروریات کی فراہمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے الشاطی محل میں ملاقات کے د وران اماراتی صدر کو ترکیہ  کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
اماراتی صدر اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے غزہ کے شہریوں کی سلامتی اور کشیدگی میں کمی کےلیے کی جانے والی علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا۔
غزہ میں دھماکہ خیز انسانی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے امدادی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی میں مستحکم جامع اور مبنی بر انصاف امن کے حوالے سے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت، امارات اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ کوششوں اور تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: