Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

چار سو کا موبائل پانچ ہزار درہم میں پڑ گیا

دبئی کے تجارتی مرکز میں خریدا گیا موبائل خراب ہونے کا دعوی کیا۔ ( فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات دبئی میں ایک  شخص کو تجارتی مرکز میں غصہ اور توڑ پھوڑ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک شخص دبئی کے معروف تجارتی مرکز پہنچا اور خریدا گیا موبائل خراب ہونے کا دعوی کیا۔
اس کا اصرار تھا کہ اسے خریدے گئے موبائل کی قیمت چار سو درہم واپس کی جائے۔ وہ خراب موبائل اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔
تجارتی مرکز پر سیلز مین نے بتایا کوئی فیصلہ کرنے سے قبل تکنیکی امور کے ماہر سے موبائل کا معائنہ کرانا ہوگا۔
خرابی کی نوعیت دیکھی جائے گی۔ ممکن ہے کوئی خرابی نہ ہو تاہم خریدار نے کوئی بات نہ سنی اور رقم کی واپسی پر اصرارکیا۔
 اس نے سیلز مین سے بد زبانی کی اور اسے دھکا دیا۔ تجارتی مرکز کے کاونٹر پر رکھے لیپ ٹاپ گرادیے۔ 
تجارتی مرکز کے ڈائریکٹر نے پولیس کو طلب کرکے رپورٹ درج کرائی۔ 
عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد سننے کے بعد تجارتی مرکز میں توڑ پھوڑ پر پانچ ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

شیئر: