Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ولی عہد کو امیر قطر اور کرغیزستان کے وزیراعظم کے مکتوب موصول 

ولی عہد کو بھیجے گئے مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سے ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر قطر اور کرغیزستان کے وزیراعظم کی جانب سے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امیر قطر اور کرغیز وزیر اعظم کے مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں کے برادرانہ باہمی تعلقات سے ہے۔ 
سعودی عرب میں قطری سفیر بندر العطیہ نے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کرکے امیر قطر کا مکتوب حوالے کیا۔
  اس موقع پر ملاقات میں سعودی عرب اور قطر کے باہمی تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے موضو عات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔ 
علاوہ ازیں سعودی عرب میں کرغیزستان کے سفیر نے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں کرغیزستان اور سعودی عرب  کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور باہمی دلچسپی  کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

شیئر: