Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 ستمبر ، 2026 | Sunday , September   27, 2026
اتوار ، 27 ستمبر ، 2026 | Sunday , September   27, 2026

قصیم میں 2532غیر قانونی گرفتار

بریدہ ..... قصیم پولیس نے شعبان کے مہینے میں اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2532 تارکین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان بدر السیحبانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس نے امن عامہ کے گشتی دستوں، روڑ سیکیورٹی فورس اور وزارت محنت کے اہلکاروں کے تعاون سے چھاپے مارے تھے۔

شیئر: