جدہ: تنخواہ نہ ملنے پر اسپتال کا عملہ نالاں
جدہ .... 2ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر نجی اسپتال کے عملے نے ہڑتال کردی۔ متاثرین نے انتہائی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال انتظامیہ اور جنرل مینجر خاموشی سادے ہوئے ہیں۔ 2ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ یہ عمل افسوسناک ہے۔ انتظامیہ کے اہلکار تنخواہوں میں تاخیر کے حوالے سے ناقابل تصدیق عذر بیان کررہے ہیں۔ مکتب العمل سے رجوع کیا گیا تھا۔ صبر کی تلقین کرکے واپس کردیا گیا۔