Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ملائیشیا کے وزیراعظم سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

وزیراعظم انور ابراہیم نے اتحاد کے فروغ میں رابطہ کے کردار کی تعریف کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اتوار کو ریاض میں رابطہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملائیشیا کے وزیر انور ابراہیم  کا خیرمقدم کیا۔
 شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جو مسلم علما کے ادارے کے سربراہ بھی ہیں ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر جنوب مشرقی ایشیا کے علما کی کونسل کے پہلے اجلاس اور کوالالمپور میں عالمی مذاہب کے رہنماوں کی سربراہ کانفرنس کی تاریخ  اتفاق کیا گیا۔

موجودہ بحران کے حوالے سے فلسطین کی سپورٹ کے لیے رابطہ کی کوششوں کو سراہا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

مذاہب کے رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس میں متعدد اقدامات کا آغاز کیا جائے گا جبکہ نوجوانوں کے درمیان آگہی کے فروغ کے لیےعملی پروگراموں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ آسیان سمیت دنیا بھر میں کثیرمذہبی معاشرے کی اقدار راسخ کرنے کا موضوع زیر بحث آئے گا۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نے موجودہ بحران کے حوالے سے فلسطین کی سپورٹ کے لیے رابطہ کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے اتحاد کے فروغ میں رابطہ کے کردار کی تعریف کی۔

شیئر: