Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

خواتین میں دل کے دورے کی وجہ سے مرد سے مختلف

سڈنی.....آسٹریلیا کی مشہور نیورولوجسٹ ڈاکٹر شیرل کارسل کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ کسی کا بھی ہو بہت خطرناک ہوتا ہے مگر تحقیق اور تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتوں میں اےسے دوروں کی علامت کچھ اور ہی ہوتی ہے جسے بیشتر خواتین نظر انداز کر دیتی ہیں ۔ڈاکٹر شیرل کا کہنا ہے کہ عورتوں کےلئے یہ غفلت بہت خطرناک ہے ۔ انہیں سمجھنا چاہئے کہ کمزوری اورتھکن بلاسبب نہیں ہوتا بلکہ یہ ساری باتیں امراض قلب کی نشاندہی کرتی ہیں ۔ جارج انسٹی ٹیوٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے عورتوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے دل میں ذرا سی بھی غیر معمولی بات نظر آئے تو انہیں فوراً ڈاکٹروں سے رجوع کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ عورتوں پر پڑنے والے دل کے دورے مردوں پر پڑنے والے دل کے دورے کے مقابلے میں نسبتاً خفیف ہوتے ہیں ۔ 
 

شیئر: