Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کھدائی کے دوران عہد روما کا حمام برآمد

لندن ..... لندن کے نواحی علاقے کمبریا میں کھدائی کے دوران حیرت انگیز طورپرعہد روما سے تعلق رکھنے والا ایک حمام برآمد ہوا ہے جبکہ اس کے اندر اور اسکے قریب ہی بہت سارے ہتھیار ، سکے اوربرتن پائے گئے ہیں کہا جاتا ہے کہ جہاں سے یہ چیزیں برآمد ہوئی ہیں وہاں ایک نئے کرکٹ پویلین کی تعمیر کےلئے کھدائی ہو رہی تھی کہ یہ چیزیں ماہرین کے سامنے آئیں ۔تفصیلات کے مطابق یہاں برآمد ہونےوالا حمام بہت بڑا ہے اور اسے صرف شاہی گھڑ سوار دستے کے ارکان ہی استعمال کر سکتے تھے جن کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ تھی ۔ نئی دریافت کو ماہرین آثار قدیمہ انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حمام رومن شاہی دستے کے اعلیٰ افسروں کے زیر استعمال رہتا تھا جہاں وہ دن بھر کی ڈیوٹی کے بعد آتے ، نہاتے دھوتے اور آرام کرتے اور تازہ دم ہوتے تھے اور اس حمام کو سلطنت روما کی بیرونی چوکیوں کے آس پاس ہی عمرانی اور عسکری زندگی کا اہم حصہ سمجھا جاتا تھا ۔جو چیزیں دریافت ہوئی ہیں وہ تقریباً 1600سال پرانی ہیں ۔ برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے انہیں زبردست قومی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں ۔ برآمد ہونیوالی چیزیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ اس دریافت کے بعد علاقے میں کام روک دیا گیا ہے اور جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید کھدائی ہونی ہے یا نہیں ۔پویلین کی تعمیر کا منصوبہ سرِ دست موقوف کر دیا گیا ہے ۔ 

شیئر: