Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی فٹبال کلب النصر کا رونالڈو کے بیٹے ’جونیئر‘ سے بھی معاہدہ؟

کرسٹیانو جونیئر اپنے والد کی طرح شرٹ نمبر 7 استعمال کریں گے ( فوٹو: عاجل)
سعودی فٹبال کلب النصر کی انتظامیہ نے پرتگال کے فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بڑے بیٹے ’ کرسٹیانوجونیئر‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ 
الریاضیہ اخبار کے مطابق النصر کلب نے 13 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
کرسٹیانو جونیئر النصر فٹبال ٹیم کے کپتان اپنے والد کی طرح شرٹ نمبر 7 استعمال کریں گے۔ 
توقع ہے وہ انڈر 13 لیگ میں القادسیہ فٹبال ٹیم کے مقابلے میں اپنی ٹیم  کے ساتھ  پہلا میچ جمعے کو کھیلیں گے۔

شیئر: