جی سی سی آسیان کانفرنس کے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری
جی سی سی آسیان کانفرنس کے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری
جمعہ 20 اکتوبر 2023 10:26
ڈپٹی گورنرریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں منعقد ہونے والی آسیان اورجی سی سی کانفرنس کے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے رہنما جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح ریاض پہنچے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض میں آج ہونے والی جی سی سی اورآسیان سربراہ کانفرنس میں شرکت کےلیے امیرقطرشیخ تیمیم بن حمد آل ثانی اپنے وفد کے ہمراہ جمعہ کی صبح ریاض پہنچے جہاں انکا استقبال ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے کیا۔
کانفرنس میں شرکت کےلیے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سریتا تھاوسین بھی اپنے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے جہاں ڈپٹی گورنر ریاض نے انکا استقبال کیا۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے(فوٹو، ایس پی اے)
ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم اپنے وفد کے ہمراہ جمعرات کی رات گئے ریاض پہنچے جہاں وہ آج منعقد ہونے والی جی سی سی اورآسیان سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔