Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

زائرین اپنے جوتے مخصوص مقام پر رکھیں، ادارہ حرمین 

مخصوص ریکوں میں دیگر اشیا نہ رکھی جائیں (فوٹو، ایکس)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین سے کہا ہے کہ وہ مسجد الحرام کی پاکیزگی اورصفائی کا خیال رکھیں۔ حرمین میں زائرین اپنے جوتے مخصوص شو ریک میں رکھنے کا اہتمام کریں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین کی نگہداشت پر مامور ادارے نے اپنے اکاؤنٹ ایکس پر کہا ہے کہ مسجد الحرام کے دروازوں اور راہداریوں میں شو ریک موجود ہیں۔
 ہر شو ریک پر نمبر درج ہیں تاکہ زائرین کو متعلقہ شو ریک تک رسائی میں مشکل پیش نہ آئے۔ 
ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ سب لوگ جوتے مقررہ جگہوں پر ہی رکھنے کا اہتمام کریں۔ شو ریک کا نمبر یاد رکھیں گے وہاں  جوتوں کے علاوہ کوئی دوسرا سامان نہ رکھیں ۔ 

شیئر: