مکہ مکرمہ .....مکہ مکرمہ کے میئر ڈاکٹر اسامہ البار نے اطمینان دلایا ہے کہ ماہ مبارک کے دوران عمرہ ، زیارت اور تراویح و قیام اللیل کے لئے مکہ آنے والوں کیلئے شہر کے اطراف پارکنگ لاٹس تیار کردیئے گئے۔ مکہ ، جدہ شاہراہ، مکہ مدینہ شاہراہ، مکہ طائف شاہراہ، مکہ اللیث شاہراہ، مکہ الطائف السیل شاہراہ، الرصیفہ، الشہداء،القشلہ، العزیزیہ اور منیٰ میں کنگ عبدالعزیز روڈپر پارکنگ مہیا ہیں۔ یہاں 24گھنٹے حفاظتی انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ طہارت خانوں کی صفائی ، پانی اور بجلی کا بندوبست کردیا گیا ہے۔ مصلیٰ بھی موجود ہیں۔ سائبان بھی نصب کئے گئے ہیں۔ پارکنگ لاٹس سے حرم شریف آنے جانے کیلئے شٹل سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔