Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

انڈونیشی صدر کی مملکت آمد، ولی عہد نے استقبال کیا 

انڈونیشی صدر ریاض سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو ریاض کے الیمامہ محل میں انڈونیشیا کے صدر کا استقبال کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انڈونیشی صدر کو گارڈ  آف آنر پیش کیا گیا۔ 
سعودی ولی عہد اور انڈونیشیا کے صدر نے سرکاری مذاکرات کیے۔  دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور دوطرفہ یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔
انڈونیشی صدر ریاض سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس خلیجی تعاون کونسل جی سی سی ممالک اور وسطی ایشیا کے ممالک آسیان کے قائدین  پر مشتمل ہوگی۔ 

شیئر: