شہزادہ فیصل بن فرحان کا سوئٹز لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ
جمعرات 19 اکتوبر 2023 15:19
’دونوں وزرا نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسس سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرا نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے اور کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اس عالمی انسانی حقوق کی پابندی کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو کشیدگی روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے‘۔