Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکڈونلڈز پاکستان کا غزہ کے متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

مکڈونلڈز پاکستان نے مزید وضاحت جاری کی کہ وہ پاکستان میں وہ سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کام کرتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فاسٹ فوڈ کے مشہور ریستوران مکڈونلڈز کی پاکستانی فرنچائز نے اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے والے غزہ کے رہائشیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر منگل کو مکڈونلڈز پاکستان نے اپنے آفیشل بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کی جانب سے فلسطین کے شہریوں کی امداد کی جا رہی ہے۔
مکڈونلڈز پاکستان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پاکستان کے مشہور خیراتی ادارے ایدھی فاؤںڈیشن کے ساتھ مل کر غزہ کے باشندوں کے لیے ایک کروڑ کا مالی تعاون کر رہے ہیں۔ 
اس کے علاوہ مکڈونلڈز پاکستان نے مزید وضاحت جاری کی کہ وہ پاکستان میں وہ سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کام کرتے ہیں اور اُن کا اسرائیل کے مکڈونلڈز فرنچائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
 
خیال رہے سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسرائیل میں مکڈونلڈز کے ریستورانوں کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کے لیے کھانا بھیجا جا رہا ہے جس کے بعد فلسطین کے حامی افراد سوشل میڈیا پر مکڈونلڈز کے بائیکاٹ کی مہم چلا رہے ہیں۔

شیئر: