Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اردنی ولی عہد سے شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی ملاقات 

اردن میں پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی سے بدھ کو عمان میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نےملاقات کی۔
اس موقع پر اردنی فلاحی ادارے کے سربراہ شہزادہ راشد بن الحسن، اردن کی وزیر سماجی بہبود وفا مصطفی اور اردن میں موجود سعودی سفیر نایف السدیری بھی موجود تھے۔ 
ڈاکٹر الربیعہ نے اردن میں انسانیت نواز خدمات میں معاون سہولتیں فراہم کرنے پر اردنی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس موقع پر اردن میں پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولتوں سے بھی آگاہ کیا۔

شیئر: