Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عمان کے فرمانروا سے شہزادہ فیصل بن فرحان اور جی سی سی وزرائے خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی بھی موجود تھے (فوٹو ایس پی اے)
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ھیثم بن طارق سے منگل کو مسقط کے البرکہ محل میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور جی سی سی وزرئے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی بھی موجود تھے۔ 
ملاقات میں غزہ اور گردو نواح میں تازہ ترین پیش رفت، کشیدگی ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں اور اسرائیلی فوجی ردعمل سے نہتے شہریوں کے تحفظ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر مشترکہ خلیجی کوششیں، جی سی سی ممالک کے درمیان تعاون نیز خلیجی ممالک اور اقوام  کے مفاد میں باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

شیئر: