Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی خاتون جو بیماریوں میں مبتلا نو بچوں کی تنہا پرورش کررہی ہیں

ام خالد نے بتایا ’وہ بارہ سال سے آزمائش کی زندگی گزار رہی ہیں‘۔ (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی خاتون ام خالد بیماریوں میں مبتلا نو بچوں سمیت پورے خاندان کے اخراجات کے لیے تنہا اٹھا رہی ہیں۔
 الاخباریہ نے نو بچوں کی پرورش کرنے والی ایک خاتون کے ایثار اور قربانی کی کہانی پر رپورٹ نشر کی ہے۔
الاخباریہ کے معروف پروگرام ’الراصد‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ام خالد نے بتایا کہ ’وہ نو بچوں سمیت پورے خاندان کے اخراجات کا بندوبست تنہا کررہی ہیں‘۔ 
ام خالد کا کہنا ہے کہ’ بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان میں ایک جگر، دوسرا کینسر کے مرض میں مبتلا ہے جبکہ ایک بیٹے سے محروم بھی ہوچکی ہوں‘۔ 
ام خالد نے بتایا ’وہ تقریبا بارہ سال سے آزمائش کی زندگی گزار رہی ہیں‘۔ 
’مریضوں کی نگہداشت کرنے والی  فلاحی انجمن ترابط نے انہیں مکان اور ٹرانسپورٹ کی سہولت دی ہوئی ہے‘۔ 

شیئر: