اسلام آباد...پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے حسین نوا ز اور صدرنیشنل بینک سعیداحمد سے پوچھ گچھ کی۔ حسین نوازڈھائی گھنٹے تک سعیداحمد سے تفتیش ختم ہونےکا ا نتظارکرتے رہے۔ حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو سعید احمد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری تھا۔ حسین نواز کو ڈھائی گھنٹے بعد جے آئی ٹی نے کمرے میں طلب کیا۔حسین نواز سے پوچھ گچھ کا عمل ڈیڑھ بجے کے قریب شروع ہوا۔ حسین نوازنے 6گھنٹے سے زیادہ تک جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دئےے۔وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے لندن کے فلیٹس کے حوالے سے جے آئی ٹی کو تفصیلات دیں۔ جے آئی ٹی نے حسین نواز سے مزید تفصیلات طلب بھی کرلیں ۔