مضر صحت غذائی مواد کی فروخت پر 10 سال قید ہوسکتی ہے
منگل 17 اکتوبر 2023 11:22
’مضر صحت، جعلی، ملاوٹی یا ممنوعہ غذائی مواد کی تجارت جرم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ مضر صحت، جعلی، ملاوٹی یا ممنوعہ غذائی مواد کی تجارت جرم ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر 10 سال تک قید اور30 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’غذائی مواد سے مراد ہر وہ چیز جو انسان کے کھانے پینے کے لیے استعمال ہوتی ہے خواہ وہ چیز خام شکل میں ہو، تازہ ہو، فروزن ہویا مصنوعی یا غیر مصنوعی ہو‘۔
’نیزایسی کوئی بھی چیز جو غذا کے طور پر استعمال ہوتی ہو یا کسی خاص غذا کی تیاری میں استعمال ہوتی ہو‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی کے مرتکب کا تجارتی ادارہ ہمیشہ کےلیے بند اور اس کا لائسنس منسوخ بھی کردیا جائے گا‘۔