Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ آج سے شروع

درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’پیر 16 اکتوبر سے درجہ حرارت میں پہلی کمی ریکارڈ پر آئے گی‘۔ 
اخبار24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا ’ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ پیر کی صبح سے شروع ہوگا اور رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’درجہ حرارت میں کمی تبوک، الجوف، شمالی حدوود، حائل اور الشرقیہ ریجن کے شمالی علاقوں میں واقع ہوگی۔ ان علاقوں میں کم درجہ حرارت 13 سے 19 کے درمیان رہے گا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے‘۔ 

شیئر: