Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

مسلم ممالک کے وزرائے ماحولیات کی کانفرنس جدہ میں ہوگی

ماحولیاتی مینجمنٹ سے متعلق سعودی ایوارڈ 21 فاتحین کو دیے جائیں گے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں 18 اور 19 اکتوبر کو جدہ میں مسلم ممالک کے وزرائے ماحولیات کی نویں کانفرنس ہوگی۔
 سعودی وزیر ماحیولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمن الفضلی عالم اسلام میں ماحولیاتی مینجمنٹ سے متعلق سعودی ایوارڈ  18 مسلم ممالک کے 21 فاتحین کو دیں گے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق کانفرنس میں مسلم ممالک کے 52 وزرائے ماحولیات اور ماحولیات سے تعلق رکھنے والی تیسعلاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ 
انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے کہا ہے انعامات چار زمروں کے لیے مختص ہیں۔  
 یاد رہے مسلم ممالک میں ماحولیاتی مینجمنٹ پر سعودی ایوارڈ کا مقصد زندگی کا معیار بہتر بنانا، پائیدار ترقی، ماحولیات کا وسیع تر مفہوم راسخ کرنا ہے۔
اس کا مقصد ماحولیات سے متعلق سائنسی و عملی منفرد حل پیش کرنا ہے جبکہ ماحولیاتی و پائیدار ترقیاتی امور کے سلسلے میں ملکی، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر قانونی عملی و سائنسی تاثیر کو فروغ دینا بھی اہم ہدف ہے۔ 

شیئر: