Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بجلی کی سپلائی بند کرنے کے بعد غزہ تاریکی میں ڈوب گیا

’دوسری تصویر 12 اکتوبر کی ہے جہاں پورا غزہ تاریکی میں دیکھا جاسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
موجودہ کشیدگی کے باعث اسرائیل کی طرف سے بجلی کی سپلائی بند ہونے پر غزہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فضا سے لی گئی دو تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشیدگی سے پہلے اور کشیدگی کے بعد غزہ کی کیا صورتحال ہے۔
چینی اخبار گلوبل ٹایمز نے تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلی تصویر 14 ستمبر کی ہے جہاں بیت لاہیا سے رفح تک اور خاص غزہ میں روشنی نظر آ رہی ہے‘۔
’جبکہ دوسری تصویر 12 اکتوبر کی ہے جہاں بجلی کی سپلائی بند کرنے کے بعد پورا غزہ تاریکی میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔
چینی اخبار نے کہا ہے کہ ’غزہ دنیا کا گنجان آباد ترین علاقہ ہے  جہاں کے رہنے والے تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘۔

شیئر: