Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دبئی کے حکمران کی جانب سے فلسطینی عوام کےلیے 50 ملین درہم کی امداد

 امداد کا فیصلہ فلسطینیوں کو درپیش مشکل انسانی حالات کے پیش نظر کیا ہے ( فائل فوٹو: وام) 
متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فلسطینی عوام کو پچاس ملین درہم  کی انسانی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ امداد چیریٹی فاونڈیشن محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹیو کی جانب سے بھیجی جائے گی۔
 امارات نے امداد کا فیصلہ فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل انسانی حالات کے پیش نظر کیا ہے۔  
قبل ازیں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے فلسطینیوں کے لیے 20 ملین ڈالر کی ہنگامی مدد جاری کی تھی۔ 
علاوہ ازیں  امارات نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 امدادی مہم کی شروعات اتوار کو ابوظبی سے ہو گی۔ اس کی نگرانی اماراتی ہلال احمر کرے گی۔
امدادی مہم کے تحت ملک میں جگہ جگہ امدادی سامان کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔
اس مہم کا مقصد غزہ میں جاری جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

شیئر: