Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات نے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے طبی سامان سے لدا طیارہ بھیج دیا

امدادی سامان مصر کے تعاون سے غزہ پٹی بھیجا جائے گا ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے ہنگامی طبی امدادی سامان سے لدا طیارہ مصری شہر العریش بھیج دیا جہاں سے امدادی سامان رفح چیک پوسٹ کے راستے غزہ بھیجا جائے گا۔ 
 امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا ہے امارات نے طبی سامان فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل حالات میں مدد کی پالیسی کے تحت بھیجا ہے۔  امارات فلسطینی بھائیوں کی مسلسل مدد کررہا ہے۔ 
اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ طبی سامان سمیت مختلف امدادی پروگرام مخلف حالات سے دوچار بھائیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ’ فلسطینی  مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سامان بھیجا گیا ہے جسے مصر کے تعاون سے غزہ پٹی بھجوایا جائے گا تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصا بچوں اور خواتین کا دکھ  کم کیا جاسکے‘۔ 

شیئر: