Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب اور کویت میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی اور کویتی وزرائے داخلہ نے ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کویت کے اول نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الصباح سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزرائے داخلہ نے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان جاری سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور کویتی وزرائے داخلہ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: