Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ولی عہد نے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کا اعلان کردیا 

نئے ایئرپورٹ کے ٹرمنلز کا رقبہ 65 ہزار مربع میٹر ہوگا (فوٹو،ایکس اکاونٹ)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ہے۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ابہا کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت عسیر ریجن کے عمرانی ورثے کی ترجمان ہوگی۔ یہ سعودی عرب کے منفرد اور قابل دید مقامات میں سے ایک  ہوگا۔ 
نئے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنلز کا رقبہ  65 ہزار مربع میٹر ہوگا جبکہ موجودہ ایئرپورٹ کا کل رقبہ  10500 مربع میٹر ہے۔
 مجوزہ ماسٹر پلان کے تحت مسافروں کی سہولت کے لیے خودکار سروسز کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ وسیع و عریض  پارکنگ کا انتظام ہوگا۔ ایئرپورٹ کے ماسٹر پلان کا پہلا مرحلہ سال  2028 میں مکمل ہوجائے گا۔ 
مجوزہ نئے ایئرپورٹ سے سالانہ 13 ملین سے زیادہ  افراد سفر کرسکیں گے جبکہ اس وقت موجودہ ایئرپورٹ سے مسافروں کی گنجائش  ڈیڑھ ملین سالانہ ہے۔
نئے ایئرپورٹ سے سالانہ نوے ہزار سے زیادہ پروازیں چلائی جاسکیں گی فی الوقت صرف تیس ہزار پروازوں کی گنجائش ہے۔ 
نئے ایئرپورٹ کے گیٹس کی تعداد 20 ہوگی۔ سفری کارروائی مکمل کرانے کے لیے 41 کاؤنٹرز ہوں گے۔ خود کار سفری سروس کے لیے سات  کاؤنٹرز ہوں گے۔ 

شیئر: