لندن ..... سی ویکسن نامی طیارے ایک زمانے میں بیحد مقبول تھے اور اسے رائل نیول ایئر بیڑے کا بڑا اہم جزو سمجھا جاتا تھا کیونکہ یہ بیحد خوبصورت تھا۔ جس طیارے کو اب حادثہ پیش آیا ہے وہ اپنی قسم کا آخری طیارہ ہے۔ پرواز کے دوران رن وے پر لینڈ کرنے سے قبل اس کے لینڈنگ گیئر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ حادثے سے دوچار ہونے والے طیارے کو بالعموم سی ویکسن ایکس پی 924کے نام سے جانا جاتا ہے مگر اسے ہوابازی سے تعلق رکھنے والے افراد فوکسی لیڈی کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ طیارہ کیمبرج شائر کے ڈکسفورڈ ایئر شو میں شرکت سے واپس آرہا تھا۔ بیلی لینڈنگ سے آگ لگنے کی وجہ سے طیارے کو اچھا خاصا نقصان بھی پہنچا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1971ءکے بعد سے یہ طیارہ تقریباً ریٹائرڈ زندگی گزار رہا تھا اور اس نے شاذو نادر ہی بہت کم اڑان بھری تھی۔ 1960کے عشرے میں شاہی بحریہ بھی اسے استعمال کرتی رہی تھی کیونکہ یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے بیک وقت کشتی بھی تھی اور طیارہ بھی۔ یعنی یہ پانی اور خشکی دونوں جگہ لینڈ کرسکتا تھا اور اڑان بھر سکتا تھا۔