Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینڈین وزیر خارجہ کا رابطہ

’غزہ میں ہونے والی کشیدگی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےکینیڈا کی  وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نےاپنے ہم منصب وزیرخارجہ سے خطے کو درپیش حالات کے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان  اورکینڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نےغزہ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کو روکنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

شیئر: