Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

امارات کی فلسطینیوں کے لیے 20 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد

 امداد کا فیصلہ فلسطینیوں کو درپیش مشکل انسانی حالات کے پیش نظر کیا ہے (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے  فلسطینیوں کے لیے 20 ملین ڈالر کی ہنگامی مدد جاری کی ہے۔ 
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق امارات نے امداد کا فیصلہ فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل انسانی حالات کے پیش نظر کیا ہے۔  
یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کےلیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے توسط سے پیش کی جائے گی۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل اردن میں کویتی سفیر حمد المری نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کےلیے اقوام متحدہ  کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کو دو ملین ڈالرکا چیک دیا تھا۔
کویتی سفیر کا کہنا تھا  کہ ’اونروا کی مالی اعانت کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے فرض کیا ادائیگی ہے‘۔ 
’ اونروا فلسطینی پناہ گزینوں کی سماجی سلامتی ، صحت نگہداشت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے‘۔ 

شیئر: