Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

عدالتی فیصلہ آئین وقانون کے مطابق آئے گا،مریم

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حسین نواز نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر آئینی بالادستی کا ثبوت دیا۔ سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی کو آئین و قانون کے مطابق کام جاری رکھنے ہے ۔عدالتی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہی آئے گا۔ وفاقی بجٹ پاکستان کو اقتصادی طور پر آگے لے جانے والا بجٹ ہے ۔عمران خان کو اتنی بھی توفیق نہیں ہوئی کہ وہ بجٹ اجلاس میں شرکت کرسکیں۔پاکستان کو ترقی کی منزل کی طرف بڑھتے دیکھنا بھی بڑے نصیب کی بات ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آئینی اداروں کا احترام کیا ہے۔ عمران خان ایک طرح سے قانون سے بھاگنے کی کوشش ہے ۔پوری قوم جان چکی ہے کہ جب بھی آئین وقانون کو مستحکم بنانے کی باری آتی ہے عمران خان ہمیشہ پارلیمنٹ سے بھاگتے ہیں۔ ایسے عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں مستردکردے گی۔

 

شیئر: