Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کویت کا فلسیطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے دو ملین ڈالر کا عطیہ

کویتی سفیر نے اقوام متحدہ  کی ایجنسی اونروا کی عہدیدار کو چیک دیا ہے ( فوٹو: کونا)
اردن میں کویتی سفیر حمد المری نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کےلیے اقوام متحدہ  کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کو دو ملین ڈالر کا اپنا حصہ ادا کیا ہے۔
کویت کے سرکاری خبررساں ادارے کونا کے مطابق کویتی سفیر نے انروا میں تعلقات خارجہ کی ڈائریکٹر سمارا الرفاعی کو دو ملین ڈالر کا چیک پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’کویتی قیادت فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد اور فلسطینی کاز کی حمایت کے حوالے سے اپنے غیر متزلزل موقف پر قائم ہے‘۔ 
کویتی سفیر نے کہا کہ ’اونروا کی مالی اعانت کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے فرض کیا ادائیگی ہے‘۔ 
’ اونروا فلسطینی پناہ گزینوں کی سماجی سلامتی ، صحت نگہداشت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’کویت اقوام متحدہ کی کوششوں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے عطیہ فلسطینی کاز اور خطے میں پناہ گزینوں کے حوالے سے انسانی صورتحال کے حوالے سے کویت کی سپورٹ کی تصدیق ہے‘۔
 سمارا الرفاعی نے کہا کہ ’کویت کی جانب سے اونروا اور فلسطینی پناہ گزینوں کی سالانہ مدد  سے تعلیم اور صحت کے پروگراموں میں آسانی ہورہی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا’ ایجنسی کو صرف اردن، لبنان، غزہ اور دیگر علاقوں میں اس سال کے آخر تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کےلیے 170 سے 190 ملین ڈالر درکار ہیں‘۔

شیئر: