Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اسرائیلی فوج میں کام کرنے والے برطانوی شہری حملے میں ہلاک

اسرائیلی ڈیفنس فورسز میں خدمات انجام دینے والے برطانوی شہری بھی حماس کے حملے میں مارا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ناتھینل یانگ فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے سنیچر کو کیے گئے حملے میں مارا گیا۔
اتوار کو ناتھینل یانگ کی فیملی نے فیس بک پر لکھا کہ ’ہمارے چھوٹے بھائی ناتھینل یانگ گذشتہ دنوں عزہ کے بارڈر پر مارے گئے۔‘
خاندان کے مطابق ناتھینل یانگ زندگی سے بھرپور اور پارٹی کی جان ہوتے تھے۔ وہ اپنے خاندان اور دوستوں سے محبت کرتے تھے اور ہر کوئی ان سے محبت کرتا تھا۔ وہ اسرائیل میں بہت ہی خوش تھا اور وہ اس ملک سے بہت محبت کرتے تھے۔‘
ناتھینل یانگ نے لندن میں ایک یہودی سکول جے ایف ایس سے پڑھا تھا۔

شیئر: